سول ایوی ایشن کا بڑا اقدام، ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر غیر ملکی ایئرلائن کیخلاف ایکشن لے لیا۔
سے اے اے نے کورونا وائرس کے اعلان کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر غیرملکی ایئرلائن کو جرمانہ کر دیا۔
سینئرجوائنٹ سیکریٹری کا کہنا ہے کہ سی اےاےنے ایک غیر ملکی ایئرلائن پر ایک لاکھ کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ایئرلائن مسافروں کےکورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ و دیگراخراجات بھی برداشت کرے گی۔
سول ایوی ایشن نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کو متعدد بار خبردار کیا تھا کہ خلاف ورزی پر انہیں کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سی اے اے نے کہا تھا بعض ایئرلائنزدوران پرواز احتیاطی تدابیرپرعمل نہیں کررہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
سول ایوی ایشن نے کہا بعض ایئرلائنز ایئرپورٹس پر اور دوران پرواز احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کررہی ہیں، تمام ائیرپورٹ منیجرزکو کارروائی کیلئے تحریری احکامات جاری کیے تھے۔