تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کا کون سا اداکار کتنا پڑھا لکھا ہے؟ جانیے

پاکستانی انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ستارے تعلیمی میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

ٹیلی ویژن اسکرین پر مختلف کرداروں میں نظر آنے والے پاکستانی ستارے حقیقت میں بھی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتے ہیں لیکن اداکاروں کی تعلیمی قابلیت سے اکثریت ناواقف ہے۔

چلیے کچھ اداکاروں کی تعلیمی قابلیت سے متعلق اپنے قارئین کو آگاہ کرتے ہیں۔

خوبرو اداکارہ نادیہ حسین کو ان کے مداح بطور میک آرٹسٹ، ماڈل اور اداکارہ جانتے ہیں لیکن نادیہ حسین تعلیمی اعتبار سے ایک دندان ساز(ڈینٹسٹ) ہیں، جنہوں نے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد شوبز میں اپنے قدم جمائے۔

مختلف ڈراموں میں ڈاکٹر کا کردار نبھانے والے سید جبران حقیقی ڈاکٹر ہیں جنہوں اداکاری سے قبل ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔

اسی طرح بات کی جائے اگر معروف اداکار حمزہ علی عباسی تو انہوں نے تعلیمی میدان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ایس ایس ”سینٹرل سپیریئر سروسز”کا امتحان دیا اور امتیازی نمبروں سے پاس کرنے کے بعد پولیس بھرتی ہوئے بعدازاں انہوں نے اداکاری میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں لیکن ان کے مداح یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ اداکار وکالت کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔

مشہور گلوکار علی ظفر جنہوں نے اداکاری کے میدان میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے، نیشنل کالج آف آرٹ (این سی اے) سے مصوری کی سند لے چکے ہیں اور کمال کے خاکے بناتے ہیں۔

آخر میں بات کرتے ہیں پاکستان کے لیجنڈ اداکار راحت کاظمی کی جنہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں طویل عرصے تک اپنے فن و صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا لیکن اس سے قبل وہ بطور سی ایس ایس ”سینٹرل سپیریئر سروسز”  افسر مختلف عہدوں پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -