تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سابق وزیر دفاع امریکا میں گرفتار

واشنگٹن : امریکی حکام نے میکسیکو کے سابق وزیر دفاع کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیکیورٹی اہلکارو نے لاس اینجلس ایئرپورٹ سے سابق وزیر دفاع جنرل سیلواڈور سنفیگوز کو حراست میں لیا تھا۔

امریکی حکام کی جانب سے گرفتاری تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سیلواڈور سنفیگوز کو گرفتاری میں لینے کی وجوہات مبینہ منشیات اسمگلنگ ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنرل سیلواڈور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے امریکا گئے ہوئے تھے اور واپسی انہیں لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روکا گیا۔

میکسیکن حکام نے بھی اپنے سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو آگاہ کیا کہ انہیں امریکی انسداد منشیات فورس نے حراست میں لیا ہے۔

خیال رہے کہ جنرل سیلواڈور سنفیگوز زپیڈا 2012 سے لیکر 2018 تک میکسیکو کے وزیر دفاع رہ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -