اشتہار

سعودی عرب، غیرملکی کارکنان کے لیے بڑی خوش خبری، شاہی فرمان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے غیرملکی کارکنان کے ویزوں کی میعاد میں 31 اکتوبر تک بالکل مفت توسیع کردی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب میں مقیم غیرملکی کے خروجِ نہائی ویزے کی میعاد میں 31 اکتوبر 2020 تک آن لائن توسیع کی منظوری دی۔

شاہی فرمان جاری ہونے کے بعد محکمۂ پاسپورٹ نے تمام غیرملکیوں کے فائنل ایگزیٹ ویزوں کی میعاد کو آن لائن بڑھا کر اب 31 اکتوبر تک کردی ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسے تمام تارکین جو سعودی عرب سے سفری پابندیوں کے باعث خروج نہائی ویزہ استعمال نہیں کر سکے تھے ان کے ویزے میں 14 ربیع الاول 1442 ھ مطابق 31 اکتوبر 2020 تک مفت توسیع کر دی گئی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب : ریل میں سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب : نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے بڑا اقدام

سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزراتِ خزانہ نے شاہی فرمان جاری ہونے کے بعد ویزے میں توسیع کی ہدایات جاری کیں۔

محکمہ پاسپورٹ نے غیرملکی کارکنان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اُن کے ویزے کی توسیع آن لائن کی جاچکی ہے۔ یہ کام نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے انجام دے دیا گیا۔

محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ویزے میں توسیع کے لیے کسی بھی تارک وطن کو محکمہ پاسپورٹ کے دفتر سے آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہی فرمان کے بعد محکمہ پاسپورٹ نے 28 ہزار 884 ویزوں میں توسیع کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں