اشتہار

عمرگل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 میں بلوچستان کا سفر تمام ہوتے ہی قومی کرکٹر عمر گل کا 20 سالہ کیرئیر بھی اختتام پذیر ہوگیا، عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

عمر گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےلیے کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے پی سی بی کا شکریہ اس نے مجھے ہر وقت سپوٹ کیا اور پورے کیرئیر میں میری فیملی نے بہت سپوٹ کیا۔

- Advertisement -

قومی کرکٹر عمر گل نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کیرئیر میں بہت کامیابیاں حاصل کیں۔

عمر گل کی ریٹائرمنٹ پر قومی کرکٹر اسامہ میر نے کہا کہ ’ہیپی ریٹائرمنٹ لیجنڈ، آپ ہمیشہ سے میرے پسندیدہ بولر تھے‘ جبکہ شعیب ملک نے کہا کہ آپ کا کیرئیر بہتر ہی شاندار تھا، عمر گل کے ساتھ گزارے ہوئے بہت خوشگوار ہیں۔

واضح رہے کہ عمر گل نے اپنے 20 سالہ کیرئیر کے دوران 163 وکٹیں ٹیسٹ میچز میں حاصل کیں جبکہ ایک روزہ میچ میں 179 کھلاڑیوں آوٹ کیا اور ٹی 20 میچز کے دوران 85 وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں