جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی، غیر اخلاقی ویب سائٹ چلانے والا گروہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے غیراخلاقی ویب سائٹ چلانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام نے اس گروہ کی نشاندہی کی تھی جس پر آج ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ایکشن لیا اور کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں چھاپہ مار کر گروہ کو گرفتار کیا۔

سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ گلشن اقبال کے ایک فلیٹ میں چھاپہ مار کر غیر اخلاقی ویب سائٹ چلانے والے گروہ کو مرکزی ملزم سمیت گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق گرفتار ہونے والے مرکزی ملزم کی شناخت فیصل قادر کے نام سے ہوئی جو گلشن اقبال کے فلیٹ میں غیر اخلاقی ویب سائٹ کا دفتر چلار رہا تھا ، ایف آئی اے نے چھاپے کے دوران 9 موبائل فون، کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانک ڈوائسز بھی قبضے میں لیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق برآمد کی جانے والی الیکٹرانک ڈیوائس سےغیراخلاقی ویڈیوز اور لڑکیوں کاڈیٹاملا ہے، یہ گروہ ورچوئل کرنسی کےنام پرخواتین کوغیراخلاقی کاموں میں استعمال بھی کرتا تھا اور ایپ کے ذریعے انہیں دیگر گاہکوں سے ملواتا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق گروہ نے کچھ لڑکیوں سے زبردستی غیراخلاقی کام بھی کرائے جبکہ انہوں نے ملازمت دینے کے لیے مختلف اخبارات میں اشتہارات بھی دیے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق غیر اخلاقی ویڈیو کالز کرنے والی خواتین کو کرنسی کے نام پر ڈائمنڈ دیے جاتے تھے اور جو خاتون خاتون جتنے زیادہ ڈائمنڈ حاصل کرتیں انہیں اتنی ہی زیادہ تنخواہ ادا کی جاتی تھی، 4 لاکھ ڈائمنڈ حاصل کرنے پر خاتون کو 7 ہزار روپے ادا کیے جاتے تھے۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں