تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

دار چینی کے جادوئی فوائد

مختلف کھانوں میں مصالحے کے طور پر استعمال کی جانے والی دار چینی کے حیرت انگیز فوائد سے ابھی بھی لوگ ناواقف ہیں جس کے باعث دار چینی کو صحیح معنوں میں زیر استعمال نہیں لایا جاسکا ہے۔

دار چینی درخت کی ایک چھال ہے، یہ سب سے زیادہ پاکستان، سری لنکا، بھارت، چین اور افریقہ کے مختلف حصوں میں
پائی جاتی ہے،اسے مختلف کھانوں میں مسالے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

دار چینی کی افادیت: صحت کے لیے نہایت مفید دار چینی کے 100 گرام میں 274 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ اس میں 10 ملی گرام سوڈیم، 431 گرام پوٹاشیم، 81 گرام کاربوہائیڈرایٹس، 2.2 گرام شکر اور 4 گرام پروٹین پائی جاتی ہے، اسی طرح دار چینی کے100 گرام میں 5 فیصد وٹامن اے، 6 فیصد وٹامن سی، 100 فیصد کیلشیم، 46 فیصد آئرن، 15 فیصد میگنیشیم اور 10 فیصد وٹامن بی 6 پایا جاتا ہے۔

کھانوں میں استعمال کے علاوہ دار چینی کے چند طبی فوائد درج ذیل ہیں۔

وزن میں کمی

دار چینی کو وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کے لیے بہتر مانا جاتا ہے، اس کے استعمال سے پیٹ کی چربی گھُلنے لگتی ہے اور اضافی وزن میں بھی کمی آتی ہے، جس کا طریقہ یہ ہے کہ صبح نہار منہ دار چینی کے ایک ٹکڑے کو گرم پانی میں ڈال کر 15 منٹ کے لیے رکھ دیں اور نیم گرم ہونے پر پی لیں۔

اگرآپ کو گرم مشروبات پینا پسند نہیں تو دار چینی کے ایک انچ کے ٹکڑے کو رات میں کسی کانچ یا اسٹیل کے ایک گلاس پانی میں ڈال کر رکھ دیں اور صبح نہار منہ اس پانی کو پی لیں۔

کینسر کے خلیات بنانے میں معاون

دار چینی پر کی گئی ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دار چینی کینسر کا بہترین علاج ہے، سال دوہزار دس میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق دار چینی جسم میں تیزی سے کینسر کے خلیات بننے کے عمل کو روکتی ہے۔

شوگر کے مریضوں کے لیے مفید

دار چینی خون میں موجود شوگر کے لیول کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے، انسولین کی مثبت افزائش کے سبب دار چینی ذیابیطس کا ایک مؤثر علاج ہے،شوگر کے مریضوں کے استعمال کے لیے دار چینی کوکھانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

صحت مند ہڈیاں

دار چینی میں آئرن اور کیلشیم کی بھر پور مقدار پائے جانے کے سبب ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے، اس کے باقاعدہ استعمال سے بڑھاپے میں بھی ہڈیاں کمزور نہیں ہوتیں اور نا ہی ہڈیوں میں درد ہوتا ہے۔

قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ جز

دار چینی ایک قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ جز ہے، جس کے استعمال سے جسم میں موجود مضر صحت اجزا کا صفایا ہوتا ہے، دار چینی مضر صحت مادوں کے خلاف موثر کردار ادا کرتی ہے جو جسم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں،اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اجزا مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

بلڈ پریشر کو قابو رکھنے میں معاون

تحقیق کے مطابق اگر روزانہ آدھا چائے کا چمچ دار چینی کا استعمال کر لیا جائے تو اس سے بلڈپریشر متوازن سطح پر رہتا ہے۔

نزلہ زکام اور سردی سے بچاؤ میں موثر

دارچینی کے استعمال سے نزلہ، زکام جیسی وائرل بیماریوں سے بچت رہتی ہے اور یہ سردی کی شدت میں بھی کمی لاتی ہے، دار چینی کے استعمال سے تیز بخار کو بھی کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔

Comments

- Advertisement -