اشتہار

کویت حکومت کا تارکینِ وطن کے حوالے سے اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت میں سول سروس کمیشن(سی ایس سی) نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ کسی بھی تارکین وطن کو سرکاری دفاتر میں ملازمت نہیں دی جائے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سول سروس کمیشن نے واضح کیا ہے کہ سرکاری شعبے میں تارکین وطن کے لیے ملازمت کی درخواستیں مسترد کردی جائیں گی، سرکاری اداروں میں تارکین وطن کو نوکریاں نہیں دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کویت بلدیہ نے سی ایس سی سے اپیل کی تھی کہ وہ تارکین وطن کی سرکاری شعبوں میں ملازمت سے متعلق اصول تبدیل کرے اور ایسے ضوابط اور معاہدہ تیار کیا جائے جس سے انہیں بھی نوکریاں مل سکے۔

- Advertisement -

کویت بلدیہ نے یہ بھی درخواست کی تھی معاہدہ بنانے کے بعد اس میں تارکین کے حوالے سے خصوصی شق بھی شامل کی جائے لیکن سول سروس کمیشن نے یہ اپیل مسترد کردی۔

سی ایس س نے زور دے کر کہا کہ جب بھی ہمیں اس قسم کی درخواست موصول ہوگی تو اسے سرے سے مسترد کردیا جائے گا کیوں کہ ہم تارکین وطن کو سرکاری اداروں میں ملازمت نہیں دینا چاہتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں