پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ٹائیگرفورس: وزیراعظم کے معاون خصوصی کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ٹائیگرز کا جذبہ ہماری سیاست کو صحیح سمت میں لے جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زلفی بخاری نے ٹوئٹ کیا کہ ٹائیگر فورس سے متعلق زبردست تقریب کے انعقاد پر عثمان ڈار کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کنونشن میں نوجوانوں کا زبردست جذبہ اور توانائی دیکھنے کو ملی، وزیراعظم ٹائیگرز فورس کنونشن میں ہمیشہ کی طرح فارم میں تھے، ایک لمحے میں اپوزیشن کی11جماعتوں کا بیانیہ بری طرح تہس نہس کردیا۔

- Advertisement -

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایک طرف مسلح افواج پاکستانی عوام کے لیے جانیں قربان کر رہی ہیں، دوسری جانب شریف خاندان بے شرمی سے حملہ آور ہیں، شریف خاندان تنقید غیرملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے کررہے ہیں۔

ٹوئٹ میں زلفی بخاری نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم ٹھیک کہتے ہیں یہ میرصادق اور میرجعفر کی طرح غدار ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے ذاتی مفادات کے لیے ملک کو بیچتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں