اشتہار

اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ، 12 مسافروں سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع جگلوٹ اسکردو روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع جگلوٹ جگلوٹ اسکردو روڈ پر باغیچہ کے مقام پر راولپنڈی سے اسکردو جانے والی بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 12 مسافروں سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔

شہدا میں سپاہی سوناخان، سپاہی آصف ، سپاہی ارشاد، سپاہی فاروق شامل ہیں، پاک فوج کی کوئیک رسپانس ٹیمز ایمبولینس، انجینئرز کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس میں 18 مسافر سوار تھے، 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ مزید 6 افراد بعد میں دم توڑ گئے۔

پولیس نے حادثے میں 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 6 مسافروں کی شناخت کر لی گئی ہے۔

جاں بحق افراد کی لاشیں سی ایم، ایچ اسکردو منتقل کر دی گئیں، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل نے افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے میتوں کو آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی جاری کی۔

آپریشن میں ریسکیو 1122، مقامی پولیس، ایف ڈبلیو او کی ٹیموں نے حصہ لیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے اسکردو آتے ہوئے مسافر وین روندو تنگوس کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے کے بعد ملبے تلے دب گئی تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اس مسافر کوسٹر میں 18 مسافر سوار تھے، ان میں ایک ڈرایور کنڈیکٹر سمیت 4 فوجی جوان جب کہ باقی مقامی لوگ تھے، حادثے کے شکار مسافروں کی لاشیں اسکردو سی ایم ایچ منتقل کردی گئیں جہاں سے آبائی علاقوں کو روانہ کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں