تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

دوران پرواز ’الو‘ کی کاک پٹ میں انٹری کی تصویر وائرل

کیلی فورنیا: امریکا میں دوران پرواز ہیلی کاپٹر میں اچانک ’الو‘ نے کاک پٹ میں انٹری دے کر پائلٹ سمیت عملے کو حیران کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہیلی کاپٹر اڑان بھر کر منزل کی جانب رواں دواں تھا اس دوران الو اچانک کاک پٹ میں داخل ہوگیا جسے دیکھ کر پائلٹ اور عملہ حیران رہ گیا۔

ہوائی جہاز کی چارٹر کمپنی اسکائی ایوی ایشن کے پائلٹ نے بتایا کہ فریسنو اور میڈیرا کاؤنٹی میں جنگل کی آگ بھڑک رہی تھی، اسی دوران پرندہ ہیلی کاپٹر میں اڑتا ہوا آیا اور خاموشی سے کھڑکی کے پاس جاکر بیٹھ گیا۔

اسکائی ایوی ایشن نے واقعے کی تفصیلات اور کاک پٹ پر الو کے بیٹھے ہونے کی تصویر فیس بک پر پوسٹ کردی۔

الپائنر کا کہنا ہے کہ خدشہ تھا کہ الو کاک پٹ کے گرد اڑنا شروع کردے گا لیکن حیران کن طور پر وہ خاموشی سے کھڑکی کی جانب جاکر بیٹھ گیا۔

ہیلی کاپٹر کے اندر الو کی تصویر فیس بک پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اگر کوئی تصویر نہ ہوتی تو مجھے یقین ہے کہ کوئی اس پر یقین نہیں کرتا، یہ کتنا انوکھا واقعہ ہے۔

ایک اور صاف نے لکھا کہ ’اس ہیلی کاپٹر میں عملہ خوش قسمت تھا، انہیں محفوظ سفر اور کوئی حادثہ رونما نہ ہونے پر شکر گزار ہونا چاہئے۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز کیلی فورنیا میں میڈیڑا اور فریسنو کاؤنٹی میں 541 مربع میل پر خوفناک آگ پھیل گئی تھی، فائر فائٹرز کے مطابق آگ لگنے سے 23 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -