اشتہار

جوبائیڈن کی جیت کرونا وبا کو طویل کردے گی، ٹرمپ کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر نے صدراتی حریف کو ملک کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر مخالف پارٹی انتخابات میں کامیاب ہوئی تو کرونا کی صورتحال مزید خراب ہوجائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے مخالفین پر الزامات کا سلسلہ تو شروع سے ہی جاری ہے لیکن ریاست مشی گن میں ٹرمپ نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر جوبائیڈن جیت گئے تو کرونا ویکسین تاخیر کا شکار ہوجائے گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی جیت پورے ملک کو بند کردے گی اور ڈیموکریٹس سخت لاک ڈاؤن کے ذریعہ ہماری شفایابی کے امکانات کو ختم کردیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ریاست مشی گن کو ڈیموکریٹکس کی حکومت سے شدید نقصان ہورہا ہے کیونکہ یہ لوگ ریاست بھر میں کاروبار بند رکھنا چاہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن پر ریاست کو تباہ کرنے کے ارادے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن مزید تارکین وطن کو مشیگن میں آباد کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

امریکی صدر نے جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ صدراتی امیدوار جوبائیڈن امریکی عوام کے پیسے پر مفت صحت کی نگہداشت اور دیگر خدمات فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں