ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب حکومت نے عوامی ریلیف کےلیے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں سہولت بازاروں کو فعال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں استحکام کےلیے بڑا قدم اٹھایا گیا ہے، حکومت نے عوام کی آسانی کےلیے صوبے میں 171 سہولت بازاروں کو مکمل فعال کردیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری پنجاب کی زیر صدارت پرائس کنٹرول سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف سیکریٹری نے سہولت بازاروں سے متعلق بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 25 اضلاع میں سہولت بازاروں کی جیوٹیگنگ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری نے حکم دیا کہ بڑے شہروں میں سہولت بازاروں کی تعداد کو بڑھایا جائے اور مارکیٹ میں اشیاکی قیمتوں،طلب،رسدکی کڑی نگرانی کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں