اشتہار

یو اے ای؛ شادی کے خواہشمندوں کے لیے زبردست خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی میں شادیوں کے خواہمشندوں سے متعلق زبردست خوشخبری ہے کہ حکومت نے 22 اکتوبر سے شادیوں اور دیگر سماجی تقریبات کی اجازت دے دی ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میں جمعرات سے محدود حاضری کے ساتھ ہوٹلز اور دیگر مقامات پر سماجی تقریبات منعقد کی جاسکیں گی۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلز اور دیگر جگہوں پر تقریبات میں 200 افراد شرکت کر سکیں گے جب کہ گھروں میں ہونے والی تقریب میں زیادہ سے زیادہ 30 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

- Advertisement -

تقریبات کے لیے قواعد و ضوابط کو بھی وضع کیا گیا ہے جس پر عمل پیرا ہونا اور اصولوں کی پاسداری کرنا لازمی ہے۔

تقریبات میں سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھتے ہوئے ہر فرد کے مابین 4 اسکوائر میٹر کا فیصلہ رکھنا ضروری ہے۔ شرکاء کو ہر وقت فیس ماسک لگا کر رکھنا ہوگا اور صرف تواضع کے وقت ہی وہ ماسک اپنے ٹیبل پر بیٹھے اتار سکتے ہیں۔

ایک ٹیبل پر زیادہ سے زیاہ 5 افراد کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ سماجی میل جول کے تحت ٹیبل پر بیٹھے افراد تھوڑا فاصلہ برقرار رکھیں گے اور ٹیبلز کم از کم 2 میٹر کے فاصلے سے رکھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا پھیلنے پر رواں سال مارچ میں سماجی تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں