اشتہار

چینی فوجی بھارتی حدود میں داخل ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لداخ میں غلطی سے لائن آف ایکچوئل پار کرنے والے چینی فوجی کو بھارتی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے چمار ڈیمچوک علاقے میں داخل ہونے والے چینی فوجی پکڑ لیا جس کی شناخت کورپورال وانگ یے لونگ کے نام سے ہوئی ہے۔

چینی میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چین کا فوجی راستہ بھول کر بھارتی حدود میں داخل ہوگیا تھا، چینی فوجی کی رہائی سےمتعلق معاملات طےپاگئے ہیں اور بھارت زیرحراست چینی سپاہی کو جلد رہا کرےگا۔

- Advertisement -

بھارتی فوج نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزلیبریشن آرمی کے اہلکار کو ضابطے کی کارروائی کے بعد مرجوہ پروٹوکولز کے تحت واپس بھیج دیا جائے گا۔

بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ چینی سپاہی کو طبی امداد فراہم کی گئی، اسے کھانہ دیا گیا اور گرم کپڑے بھی دیے گئے۔
چین اور بھارت کے درمیان سرحد پر مشرقی لداخ میں کشیدگی اکتیس اگست سے جاری ہے۔

یاد رہے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے سرحد پر صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر صورتحال انتہائی سنگین ہے، دونوں ممالک کو سیاسی سطح پر مذاکرات کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں