اشتہار

بھارت میں لاکھوں روپے مالیت کے پٹاخوں کی بھاری کھیپ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست کانپور میں غیر قانونی طریقے سے رکھے گئے پٹاخے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے، پٹاخوں کی مالیت پچاس لاکھ بتائی گئی ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعہ کانپور کے تھانہ بجریہ علاقے کے گلاب گھونسی میں پیش آیا، جہاں عمران نامی شخص کے گھر میں بڑی تعداد میں غیر قانونی پٹاخہ کا ذخیرہ اکٹھا کیا جا رہا تھا، پولیس کے مطابق ان کے پاس سے پٹاخہ بیچنے کا نہ تو کوئی لائسنس تھا نہ ہی اس کا ذخیرہ کرنے کا کوئی کاغذی ثبوت تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر پٹاخوں کا یہ ذخیرہ دیوالی کے موقع پر فروخت کرنے کے لئے ذخیرہ کیا گیا تھا، واقعے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، ساتھ ہی پولیس کا کہنا ہے کہ جس جگہ پٹاخوں کا ذخیرہ کیا گیا، یہ بڑا گنجان آباد علاقہ ہے، اگر پٹاخے میں کسی طرح سے کوئی دھماکہ ہوتا تو بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ چند سال قبل کانپور کے علاقے مہاراج پور میں غیر قانونی طور سے ذخیرہ کیے گئے پٹاخے میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں