اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ، پی سی بی نے آئی سی سی کو خدشات سے آگاہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی سے ویزوں کی یقین دہانی مانگ لی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی جنوری تک پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے سے متعلق آگاہ کرے، دونوں ملکوں کے حالات کشیدہ ہیں، اس لیے ویزوں کی یقین دہانی چاہتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ یہ آئی سی سی کا معاملہ ہے، ہم نے خدشات سے آگاہ کردیا، میزبان ملک کے ساتھ معاہدے میں یہ واضح ہے کہ ایونٹ میں شریک ٹیموں کو ویزے اور رہائش دے گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ باہمی سیریز اگلے 4 سال تک نہیں ہو سکتی، بھارت سے کرکٹ ہمارے اختیار میں نہیں، یہ فیصلہ بھارت کو کرنا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث اب نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی ہو چکا ہے۔

2021 میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول ہے تاہم ابھی تک آئی سی سی کی جانب سے 22-2021 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میزبان کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں