تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

کویت میں کریک ڈاؤن، کئی دکانیں سیل، سامان ضبط

کویت میں غیر قانونی طور پر کاروبار کرنے والے اور دکانیں چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

کویتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جلیب الشویخ میں پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے کویت میونسپلٹی کے ساتھ مل کر بغیر لائسنس دکانیں چلانے والے اور دیگر کاروبار کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا۔

لیبر قانون کی خلاف ورزی پر بغیر لائسنس دکانیں اور کاروبار چلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جارہا ہے۔ جلیب الشویخ کے علاقے میں متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

گرفتار افراد کو مجاز حکام کے پاس بھیجا جائے گا اور ان کفیلوں کی فائلوں کو بھی ارسال کیا جائے گا، ان افراد کی ملازمت معطل کر کے ان کے خلاف سرکاری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔گرفتار افراد کو ملک بدر بھی کیا جاسکتا ہے۔

کارروائیوں کے دوران ٹیموں نے مختلف دکانوں کو سیل کر دیا ہے جب کہ حفظان صحت کے برخلاف کھانے پینے کی اشیا کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -