تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

سعودی حکومت کا مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے بڑا فیصلہ

جدہ : سعودی حکومت نے مملکت میں کام کرنے والے مزدوروں کو رہائش، صحت، تفریحات اور کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے لیبر سٹی قیام کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ میں پہلی لیبر سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، معاہدے پر دستخط بدھ کو ہوں گے، جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ شہر کے مشرقی علاقے ابرق الرغامہ میں پہلی مکمل لیبر سٹی قائم کی جارہی ہے۔

میونسپلٹی کے ترجمان نے بتایا کہ معاہدے کی تفصیلات طے کرلی گئی ہیں، بدھ کو معاہدے کی خصوصی تقریب منعقد ہوگی جس کی سرپرستی گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کریں گے، اس موقع پر جدہ کے کمشنر شہزادہ مشعل بن ماجد بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

جدہ میں پہلی لیبر سٹی اپنی نوعیت کی منفرد ہوگی۔ اس میں ورکرز کو رہائش کے علاوہ صحت، تفریحات اور کھیلوں کی سہولتیں بھی مہیا ہوں گی۔

یاد رہے کہ کورونا وبا کے دوران ورکرز کی رہائش کے حوالے سے متعدد مسائل ابھر کر سامنے آئے تھے۔ جنہیں سعودی حکومت نے جدہ سمیت تمام بڑے شہروں میں حل کرنے کے لیے موثر اور فوری اقدامات کیے تھے۔

وعدہ کیا گیا تھا کہ آئندہ ایسے رہائشی مراکز قائم کیے جائیں گے جو حفظان صحت اور ضوابط کے عین مطابق ہوں گے۔ان میں سماجی سہولتیں بھی ورکرز کو فراہم کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -