اشتہار

ویمن کرکٹر کا کرکٹ سے محبت کا منفرد انداز، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلہ دیشی ویمن کرکٹر کا کرکٹ سے محبت کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سنجیدہ اسلام نے میدان میں شادی کے جوڑے میں فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصاویر اور ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنگلہ دیشی پلیئر سنجیدہ اسلام شادی کے جوڑے میں ملبوس ہیں اور چھکے اور چوکوں کی برسات کررہی ہیں۔

- Advertisement -

+

سنجیدہ اسلام نے ناصرف شادی کے جوڑے میں کرکٹ کھیلی بلکہ وہ میدان سے جاتے ہوئے اس ہی لباس میں موٹر سائیکل چلاتی ہوئی دکھائی دیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی سنجیدہ اسلام کی کرکٹ کھیلنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں‌ جسے مداحوں‌ کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے.۔

گزشتہ دنوں 24 سالہ سنجیدہ اسلام رنگ پور کے فرسٹ کلاس کرکٹر میم مصدق کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، وہ بنگلہ دیشی ٹیم میں مڈل آرڈر بلے باز ہیں، 8 سالہ طویل کیریئر میں سنجیدہ نے 16 ون ڈے اور 54 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں ملکی نمائندگی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں