اشتہار

آرمی چیف اگلے مورچوں‌ پر، جوانوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آرمی چیف نے ایل او سی کے دورے کے دوران بھارتی اشتعال انگیزیوں سے متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کا اعلان کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے اور ایل او سی پر تعینات افسروں جوانوں سے ملاقات کی۔

اس دوران جنرل قمر باجوہ کو ایل او سی کی صورتحال اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بریفنگ بھی دی گئی، بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہے۔

- Advertisement -

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر باجوہ نے افسران اور جوانوں سے خطاب کے دوران جوانوں و افسران کی پیشہ ورانہ تیاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج مقامی آبادی کی ہر ممکن مدد کیلئے وسائل بروئے کار لائے۔

اس دوران آرمی چیف نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں سے متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کا اعلان بھی کیا جبکہ جوانوں کو چوکنا رہ کر لگن کے ساتھ ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کے دورے کے دوران کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں