اشتہار

ٹرمپ ٹاور پر چڑھنے والے نوجوان کا ڈراپ سین

اشتہار

حیرت انگیز

شکاگو: امریکی پولیس ٹرمپ ٹاور پر چڑھنے والے شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس نے ٹرمپ ٹاور کی سولہویں منزل پر چڑھنے والے شخص کو تیرہ گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد ریسکیو کیا تھا۔

ریسکیو کے بعد جب نوجوان کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تو وہ موقع غنیمت جان کر اُس میں سے فرار ہوگیا تھا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص ڈاؤن ٹاؤن اسکائی اسکریپڑ پر واقع ٹرمپ ٹاور کی سولہویں منزل پر اتوار کی شام 6 بجے پہنچا تھا، جو تیرہ گھنٹے تک موجود رہا تھا۔

پولیس حکام کو خدشہ تھا کہ معاملہ دہشت گردی کا نہ ہو، اس لیے نوجوان سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا۔

شکاگو پولیس نے اس معاملے کو احسن انداز سے حل کیا اور کامیاب مذاکرات کے بعد شہری کو وہاں سے اتار کر  ایمبولینس کے ذریعے شمالی مغربی علاقے میں واقع اسپتال منتقل کیا مگر وہ راستے سے ہی کہیں غائب ہوگیا تھا۔

شکاگو پولیس کے کمانڈر پیٹی کیسے کا نے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’تیرہ گھنٹے کے مذاکرات کے بعد ہم نوجوان کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوئے تھے‘۔

اسپتال منتقلی کے دوران ایمبولینس سے فرار ہونے والے شخص کو پیر کے روز ہی پولیس نے گرفتار کیا اور اُس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا، پولیس نے اب تک ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں