اشتہار

اسنیپ چیٹ کی آمدنی میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی موبائل ایپلیکیشن ’اسنیپ چیٹ‘ کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگیا۔

عالمی وبا کرونا وائرس کے دوران جہاں دیگر ایپلیشکیشنز کی آمدنی میں اضافہ ہوا وہیں اب خبر سامن آئی ہے کہ اسنیپ چیٹ کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس کے دوران سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں کمپنی کی آمدنی 23 فیصد تک بڑھ گئی۔

- Advertisement -

اسنیپ چیٹ کی جانب سے جاری ہونے والی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’متحرک صارفین کی تعداد میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ آمدنی میں بنیادی طور پر اشتہارات سے 52 فیصد زیادہ آمدنی حاصل ہوئی ہے‘۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ اسنیپ چیٹ کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے فیچرز کے بعد اس کی ساکھ پہلے سے بہتر ہوئی علاوہ ازیں غیر مصدقہ خبروں کی سخت مانیٹرنگ بھی کامیابی صارفین کی توجہ کاباعث بنی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں