اشتہار

برازیل میں کورونا ویکسین کی آزمائش ، ایک رضا کار ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤ پالو : برازیل میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین کی آزمائش کے دوران ایک رضاکار ہلاک ہوگیا تاہم حکام نے ویکسین کی آزمائش کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی تیاری کا کام جاری ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین ایسٹروزینیکا کی برازیل میں آزمائش کے دوران ایک رضاکار کی موت واقع ہو گئی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق ہلاک ہونے والے رضاکار کو ویکسین نہیں دی گئی تھی، اس لیے ویکسین کی آزمائش کو روکا نہیں جائے گا، جس رضاکار کی موت ہوئی ہے اس کا تعلق برازیل سے ہے اور برازیل میں ایسٹروزینیکا کی تیسرے مرحلہ کی آزمائش تیس ہزار رضاکاروں پر کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین کو اسے اب تک کی سب سے کامیاب ویکسین قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں : برطانیہ میں اینٹی کورونا ویکسین کا ٹرائل روک دیا گیا

یاد رہے گزشتہ ماہ آسٹرازینکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی مشترکہ کاوش سے تیار کی جانے والی ویکسین کے بھی منفی اثرات سامنے آئے تھے، جس پر ٹرائلز کو روک دیا گیا تھا تاہم ایک ہفتے کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع کردیئے گئے تھے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دنیا بھر میں 18 ہزار افراد کو ٹرائلز کے دوران ویکسین استعمال کرائی گئی، اتنے بڑے پیمانے پر ہونے والے ٹرائل میں یہ ممکن ہے کہ کچھ رضا کاروں کی طبعیت خراب ہوجائے۔

واضح رہے دنیا کے متعدد ممالک کے سائنسداں کورونا ویکسین کے تجربات میں مصروف ہیں۔ گذشتہ 11 اگست 2020 کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دعوی کیا کہ ان کے ملک کے سائنس دانوں نے کورونا وائرس کے خلاف ایک ویکسین تیار کر لی ہے، جو کورونا وائرس کے خاتمے میں مددگار ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں