جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام : ‘غریب افراد کو قرضوں کے دوران ہر قسم کی آسانی فراہم کی جائے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے غریب افراد کو قرضوں کے دوران ہر قسم کی آسانی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا قرضوں کی منظوری کے عمل کو  مکمل طور پر شفاف اور جلد ممکن بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ہفتے وار اجلاس میں ہاؤسنگ، تعمیرات اور ڈیولپمنٹ کا جائزہ لیا گیا، گورنر اسٹیٹ بینک کی غریب،متوسط طبقے کیلئے آسان اقساط پر قرضوں پر بریفنگ دی۔

وزیر اعظم کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت قرضوں کی فراہمی سے آگاہ کیا گیا اور بینکوں کےسربراہان کی تعمیرات سیکٹرکے فروغ میں تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ وزیر اعظم اور معاشی ٹیم کی کورونا کے پیش نظر بینکوں کیلئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ قرضوں کی فراہمی کے عمل میں تیزی کیلئےٹیکنالوجی کااستعمال کیا جا رہا ہے، مزید پرائیویٹ بینک بھی قرضوں کی فراہمی شروع کر دیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب افراد کو قرضوں کے دوران ہر قسم کی آسانی فراہم کی جائے اور قرضوں کےحصول میں خاص طور پر عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔

عمران خان نے تمام صوبوں کو آن لائن پورٹل کا بھر پور استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا قرضوں کی منظوری کے عمل کومکمل طور پر شفاف اورجلد ممکن بنایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں