اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

کرونا نے سالگرہ کی خوشیاں بھی چھین لی

اشتہار

حیرت انگیز

ریوڈی جنیرو:  فٹ بال کے میدانوں پر  راج کرنے والے عظیم برازیلین کھلاڑی  پیلے نے زندگی کی اسی بہاریں دیکھ لیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے لیجنڈ فٹ بالر پیلے اسی برس کے ہوگئے، تاہم دنیا سمیت برازیل میں جاری کرونا وبا کے باعث وہ اپنی سالگرہ کو یادگار نہ بناسکے اور اپنی فیملی کے ساتھ قرنطینہ میں دن گزار رہے ہیں۔

عظیم فٹ بالر کے ترجمان نےغیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ پیلے ممکنہ طور پر ریاست ساؤ پالو میں واقع اپنی حویلی میں موجود ہیں،جہاں وہ اپنی سالگرہ سادگی سے منارہے ہیں، پیلے برازیل میں کووڈ وبا کے آغاز کے بعد سے یہاں رہائش پزیر ہیں

پیلے دنیا کے وہ واحد فٹبالر ہیں، جو تین ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ برازیل نے پہلی مرتبہ 1958ء میں سویڈن میں ہونے والا عالمی کپ جیتا تھا اور پیلے نے اس میچ میں اپنے ملک کی نمائندگی کی، پھر سن انیس سو باسٹھ میں چلی میں ہونے والے عالمی کپ میں برازیل نے اپنے اعزاز کا دفاع کیا اور پیلے اس ٹیم کا بھی حصہ تھے.

Brazil football legend Pele - ABC News (Australian Broadcasting Corporation)

بعد ازاں انیس سو ستر میں وہ میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں بھی شامل تھے۔ اس سابق اسٹرائیکر کا ورلڈ کپ کے بانوے بین الاقوامی میچز میں مجموعی طور پر ستتر گول کرنے کا ریکارڈ آج تک برقرار ہے۔Brazil Legend Pele Scored His 1000th Goal On This Day, 50 Years Ago. Watch  | Football Newsواضح رہے کہ پیلے کو گزشتہ چند برسوں سے صحت کے شدید مسائل کا سامنا ہے۔ ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ وہ گھر سے باہر نکلیں یا پھر کسی عوامی مقام پر جائیں۔ سن دو ہزار چودہ میں پیشاب کی نالی کے انفیکشن کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا تھا۔ گزشتہ برس ان کا ایک گردہ بھی نکال دیا گیا تھا۔ ان کے کولہے کے بھی متعدد آپریشن ہوئے ہیں جبکہ انہیں ریڑھ کی ہڈی اور گھٹنے کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں