تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

ویڈیو گیم کھیلنے والوں کے لیے خوشخبری

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم ‘فورٹ نائٹ’ کھیلنے والوں کے لیے خوش خبری آگئی کیوں کہ گیم کا حجم کم کردیا گیا ہے اور اب یہ گیم ڈیوائس میں زیادہ اسپیس نہیں گھیر سکے گی۔

غیرملکی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ سہولت صرف ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر کھیلنے والے گیمرز کو ملے گی، کمپیوٹر پر فورٹ نائٹ کا حجم 90 جی بی ہے لیکن ایک اب ایسی سہولت سامنے آئی ہے جس کے ذریعے گیم صرف 30 جی بی کا ہوجائے گا اس طرح گیمز کے شوقین افراد کمپیوٹر پر 60 جی بی اسپیس بچا سکیں گے۔

— فوٹو بشکریہ ایپک گیمز

یہ تبدیلی فورٹ نائٹ بنانے والے ڈویلپر ایپک کی جانب سے کی جانی والی حالیہ ‘آپٹمائزیشن’ کا نتیجہ ہے۔

اس سہولت سے مستفید ہونے کے لیے صارفین کو کمپیوٹر پر ایک پیچ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا، اس پیچ کا حجم 27 جی بی ہے مگر اس سے گیم میں آپٹمائزیشن کے ذریعے فورٹ نائٹ کا حجم 30 جی بی تک ہوسکتا ہے۔

کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں مزید اس پیج پر تبدیلی لائی جائے گی جس سے گیم کا اسپیس اور کم ہوگا اور گیم کی لوڈنگ پرفارمنس بھی بہتر ہوگی، ورژن 14.40 اپ ڈیٹ 21 اکتوبر سے لائیو ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -