تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

5000 سال قدیم آپریشن ہوئی کھوپڑی دریافت

ماسکو : روسی سائنس دانوں نے ایسی انسانی کھوپڑی دریافت کی ہے جس کے پانچ ہزار سال قبل دماغ کی سرجری کی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے پانچ ہزار زندگی گزارنے والے انسان کی کھوپڑی دریافت کی ہے ، جس سے متعلق سائنسدانوں کا دعویٰ کا ہے کہ اس کی موت سرجری (آپریشن )کے دوران ہوئی تھی۔

روس کے ماہر آثار قدیمہ اینڈ سائنسز نے کھوپڑی سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ پانچ ہزار قبل مہلک بیماری کے باعث اس کے دماغ کی سرجری کی گئی تھی۔

ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ اس وقت کے طبیب نے سر کو کاٹنے کےلیے پتھر کے بنے آلات کا استعمال کیا اور مریض کی کھوپڑی میں سوراخ کیا تاکہ دماغ کی سرجری کی جاسکے۔

روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت کی گئی سرجری کامیاب نہیں ہوسکی اور آپریشن کے دوران ہی مریض کی موت واقع ہوگئی تھی اور مرنے والا شخص عمر کے اعتبار سے نوجوان تھا۔

Comments

- Advertisement -