جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائیں گے: روس

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس نے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کے سلسلے میں امریکی دھمکیوں کو مسترد کر دیا۔

ٖغیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے ایران کے ساتھ ٹیکنالوجی اور فوجی تعاون جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائے گا۔

اس سلسلے میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروف نے کہا ہے کہ امریکا نے اعلان کیا تھا کہ اس کا مقصد دیگر ممالک کو ایران کے ساتھ تعاون سے روکنا ہے تاہم روس تعاون جاری رکھے گا۔

- Advertisement -

انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ شام کے بحران جیسے متعدد عالمی مسائل میں روس اور ایران ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، کرونا کی عالم گیر وبا کے خلاف جدوجہد بھی ہمیشہ روس اور ایران کے سربراہان کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخاروف

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مفید تعاون جاری رکھیں گے اور ایک دوسرے کی توانائیوں سے استفادہ کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ 8 نومبر 2018 کو ایران کے ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے بعد سے امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھا دیا ہے، واشنگٹن کا اس سلسلے میں بیان تھا کہ اس دباؤ کا مقصد ایران کو نئے معاہدے کے لیے تیار کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں