اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عمران خان کے جانے کی باتیں کرنے والوں کو پیغام میں کہا کہ ملک میں نہ کوئی آرہا ہے نہ جارہا، صرف 15جنوری سے پہلے نوازشریف آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کوویڈ کی وجہ سے سینما اور انٹرٹینمٹ انڈسٹری متاثر ہوئی، ہماری کوشش ہے کہ اپلائیڈسائنسزپرکام کریں ، 200 ایکڑ پر فیصل آباد میں میڈیکل سٹی بنا دی ہے، کوشش ہے کہ وزیر آباد میں الیکٹرومیگنٹک میڈیکل مشینیں بناسکیں۔
وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ سرنجز، کینولا اوردیگرسامان پاکستان میں بننا شروع ہوگیا ہے، ہم نے پاکستان میں ایک میڈیکل انڈسٹری کو کھڑا کیاہے، ہماری ایکسپورٹ 22ملین ڈالر اور محض اپیل واچ کی برآمدات35 ملین ڈالر ہے، کل دوسری الیکٹروبس بنانے والے کمپنی سے یادداشت پر دستخط کرنے جارہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کامقصدمقدمات پرسمجھوتا اورکیس ٹھکانےلگاناہے، نوازشریف اوردیگرجوپیسہ لےگئےہیں وہ قوم کا پیسہ ہے، آپ پلی بارگین کریں پیسہ واپس کریں اورجہاں مرضی رہیں ، لوگوں کوبےوقوف نہ سمجھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا بلاول ہاؤس سے پیغام نہیں دیےگئے کہ آپ یہ کریں ہم یہ کرتےہیں، عمران خان کے جانے کی باتیں کرنے والوں کو پیغام ہے، ملک میں نہ کوئی آرہاہے نہ جارہا، صرف 15جنوری سے پہلے نوازشریف آئیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ان کے پاس عوامی حمایت نہیں اورنہ کسی ہمدردی ان کےساتھ ہے، ہم توکہتےہیں انتخابی اصلاحات پربات کرنی ہیں تو کل آجائیں۔
نواز شریف کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی وزارت داخلہ کونوازشریف کوبےدخل کرنےکاخط لکھاہے، اب بھیجنا کسی کو نہیں صرف ان کو ہی واپس لانا ہے، نوازشریف برطانیہ میں وزٹ وزےپرہیں، عدالتی فیصلےکےبعدنوازشریف کےوزٹ ویزے کا جواز نہیں، میرا خیال ہے کہ نوازشریف واپس آجائیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے نواز شریف کاخطاب نہیں روکا، حکومت کی طرف سے نواز شریف کا خطاب نہ دکھانے کی پابندی نہیں، نواز شریف بھارتی بیانیےکوتقویت دےرہےہیں، حسن نوازکےایک اپارٹمنٹ کی قیمت لاکھوں ڈالرمیں ہے،ان سےپوچھناہےکہ ان کےپاس پیسہ کہاں سے آیا۔