اشتہار

انگلینڈ کا آئندہ سال ’سی ٹیم‘ پاکستان بھیجنے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: انگلینڈ نے آئندہ سال جنوری میں ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے اپنی ’سی ٹیم‘ پاکستان بھیجنے پر غور شروع کردیا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ نے آئندہ سال جنوری میں ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے اپنی ’سی ٹیم‘ پاکستان بھیج سکتا ہے، واضح رہے کہ کورونا وبا صورتحال میں پاکستان نے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کا مجوزہ دورہ پاکستان دورہ سری لنکا اور بگ بیش لیگ سے متصام ہوسکتا ہے، انگلش بورڈ نے دورہ سری لنکا میں ٹیسٹ سلیکشن پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

دورہ سری لنکا کے لیے انگلش کرکٹ بورڈ بہترین دستیاب پلیئر کو منتخب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ انگلش ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان ایون مورگن پہلے ہی کہہ چکے کہ آئندہ برس بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی 20 سے قبل وہ اپنی بہترین الیون میدان میں اتارنا چاہیں گے تاکہ بہترین کمبی نیشن ترتیب دے پائیں۔

دوسری جانب چند انگلش کرکٹرز ڈیوڈ مالان، ٹام بینٹن، ٹام کرن پہلے ہی بگ بیش لیگ سے معاہدے کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں