جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بھارت کو بے نقاب کرنے کا مشن، وزارت امور کشمیر نے اہم فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت امور کشمیر نے عالمی ورچول تقریری مقابلے کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرامور کشمیروگلگت علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عالمی ورچول تقریری مقابلہ 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا، مقابلے کا مقصد کشمیر میں بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریری مقابلے میں دنیا بھر سے 29مقررین شریک ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے 11طلبا مقابلے میں شریک ہوں گے، دنیا کے مختلف ممالک سے 18 مقررین شرکت کریں گے، تقریری مقابلے میں ہر مقرر کو10منٹ دیئے جائیں گے۔

ایل او سی پر جارحیت کا جواب بھارت کے لیے سبق آموز ہے: علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ 3رکنی جیوری عالمی مقابلے کے کامیاب مقرر کا انتخاب کرے گی، عالمی ورچول تقریری مقابلے کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں ہوگی۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں