اشتہار

بھارت میں سانپ کے ڈسنے سے کمسن بہنیں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں سانپ کے کاٹنے سے 3 کمسن بہنیں ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے ضلع سمدیگا کی رہائشی 3 بہنیں سانپ کے ڈسنے کے بعد فوری طور پر طبی امداد نہ ملنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں۔

سانپ نے بچیوں کو اس وقت ڈسا جب تینوں فرش پر سو رہی تھیں، گاؤں میں موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کے باعث بچیوں کو اسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس نہیں پہنچ سکی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق بچیوں کو قریبی طبی مرکز لے جایا گیا جہاں بچیاں ٹھیک نہیں ہوسکیں صبح حالت بگڑنے پر اہلخانہ بچیوں کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے لگے تو تینوں بچیاں راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔

پولیس کے مطابق سانپ کے ڈسنے سے ہلاک ہونے والی بچیوں کی شناخت 8 سالہ ایڈلین، 10 سالہ انکیتا اور 12 سالہ ہرشیتا کے ناموں سے ہوئی۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں بھارت میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کیلئے انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے سانپ سے ڈسوا کر اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 6 مئی کی رات منصوبہ بندی کے تحت اس کا دوست اسے ایک زہریلا سانپ دے گیا تھا، جس کے بعد مقتولہ کے شوہر سورج نے نیند کی حالت میں اپنی بیوی پر وہ سانپ پھینکا، مقتولہ کے شوہر سورج کے دوست اور سانپ فروخت کرنے والے سپیرے کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں