تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عدالت نے بیٹے کے جرم کی سزا باپ کو سنا دی

ابوظبی : اماراتی عدالت نے بچے کو زدوکوب کرنے والے عربی بچے کے والد پر ستر ہزار درہم جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں یہ منفرد واقعہ پیش آیا جہاں عدالت نے بچے کے جرم پر والد کو جرمانہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی خاتون نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا کہ ایک عرب بچے نے اس کے بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ جملے بھی کسے جس کے باعث میرا بیٹا اخلاقی اور جسمانی پر شدید زخمی ہوا ہے۔

ایشیائی خاتون نے اپنے بچے کے زخموں کے ہرجانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ عرب بچے کے باپ سے نقصان کا معاوضہ دلوایا جائے، جس پر عدالت نے ایشین خاتون کے بچے کو پہنچنے والے نقصان پر پچاس ہزار درہم اور اخلاقی نقصان پر بیس ہزار درہم کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ عرب باپ اپنے بیٹے کی طرف سے یہ معاوضہ ادا کرے، عدالت نے مقدمے کے اخراجات اور وکیل کی فیس بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -