اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نمل نالج سٹی کے ماسٹر پلان کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پہلے نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کا پہلا علم کا شہر بنانے کا خواب ہے۔ وزیر اعظم نے نالج سٹی کے ماسٹر پلان کی ویڈیو بھی ٹویٹ کی۔
پاکستان کے پہلے "مدینۃ العلم” کی تعمیر کے میرے خواب کا خاکہ یعنی ماسٹر پلان
pic.twitter.com/uxZKAUGFzc— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 26, 2020
گزشتہ روز معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ انہیں نمل نالج سٹی کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
Honoured to be nominated ambassador to the first & biggest knowledge city in Pakistan “Namal Knowledge City” envisioned by the honourable Prime Minister @ImranKhanPTI designed by @tonyashai. Knowledge is key for the development of a country and its people. pic.twitter.com/ttQn4cuyA0
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 25, 2020
دو روز قبل وزیر اعظم نے نمل یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نمل ایک عالمی معیار کی یونیورسٹی ہے، نمل ایک نالج سٹی بن رہا ہے، یہ یونیورسٹی صرف علاقے کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے ریسرچ کرے گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ یہاں سے بیٹھ کر طلبا نے برطانیہ میں فرسٹ ڈویژن لی۔
وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہم پلان کر رہے ہیں کہ لڑکیوں کے اسکول میں ٹیچر کیسے لانی ہیں، میں نے یہاں کے حالات دیکھے ہیں، جب تک کسی کو احساس نہ وہ ان کی مدد کیسے کرے گا۔