جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ترک وزیردفاع کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنٖڈی : ترک وزیردفاع نے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک وزیردفاع جنرل(ر)ہولوسکئی اکر نے جی ایچ کیوراولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اوردفاعی وسیکیورٹی تعاون پربات چیت کی گئی اور علاقائی استحکام سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک کےتاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کےتعلقات وقت کے ساتھ مضبوط تر ہوئے ہیں۔

ترک وزیردفاع نے خطےمیں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔

گذشتہ روز ہولوسی آکار کی دفاعی وفد کے ساتھ اسلام آباد میں وزیردفاع پرویز خٹک سے ملاقات ہوئی تھی ،  وزیردفاع پرویز خٹک نے دونوں اسلامی برادرممالک کے مابین تعلقات کوتقویت دینے کیلئے ترکی کے دفاعی وفد کے دورے کوسراہا ۔

وزیر دفاع نے کہا تھا کہ صدررجب طیب اردوان ایک ویژنری رہنما اورپاکستان کے مخلص دوست ہیں، کشمیرکے اصولی موقف پرساتھ دینے اور ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت پرترکی کے شکرگزار ہیں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی میں ہونے والے اعلیٰ سطحی فوجی ڈائیلاگ کے آئندہ15ویں رائونڈ میں حصہ لینے کیلئے تیارہے۔

ترکش وزیر دفاع نے کہا تھا کہ پاکستان اورترکی کے مابین تعلقات کی ایک لمبی تاریخ ہے، پاکستان اورترکی کے مابین دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے تیارہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں