تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

ڈکیتی کی انوکھی واردات، پٹرول پمپ منیجر سے لٹیرے لاکھوں روپے لے اڑے

ظاہر پیر: پنجاب میں ڈکیتوں نے واردات کا انوکھا طریقہ اپنایا اور پٹرول پمپ منیجر سے لاکھوں روپے چھین کر فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ظاہر پیر میں 2موٹر سائیکل سواروں نے پٹرول پمپ منیجر کی آنکھوں میں مرچیں ڈالیں اور 13 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، آنکھوں میں مرچیں جانے سے شہری کی حالت غیر ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات بائی پاس ظاہر پیر کے قریب ہوئی، 2موٹرسائیکل سواروں نے آنکھوں میں مرچیں ڈال کرواردات کی، پولیس نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پر ناکے لگا دیے۔

پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ لاکھوں روپے چھیننے کے لیے چوروں نے منفرد طریقہ اپنایا، عمومی طور پر ڈکیت پستول کے زور پر شہریوں کو لوٹتے ہیں، تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جلد ڈکیتی میں ملوث افراد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -