تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سونا خریدنے والوں کے لیے خوشخبری

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہونے کے مثبت اثرات پاکستان کے صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمتیں کم ہوئیں۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 230 اور دس گرام کی قیمت میں 196 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

حالیہ کمی کے بعد فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں بالترتیب 1 لاکھ 15 ہزار 270 اور 98 ہزار 825 روپے پر پہنچ گئیں۔

کاروباری ہفتہ کے آغاز پرعالمی مارکیٹ میں سونا 1902 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 190 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 400 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 161 روپے 37 پیسے سے کم ہو کر 161 روپے 30 پیسے پر آگیا۔

Comments

- Advertisement -