بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

نریندر مودی کی ’روح‘ اپوزیشن میں منتقل ہوچکی، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کی آزادی کے نعرے لگے، بھارت کا بیانیہ آج اپوزیشن کا بیانیہ بن چکا، نریندر مودی کی روح اپوزیشن میں منتقل ہوچکی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والے آج ہمیں طعنے دے رہے ہیں، پاکستان کے اداروں کو متنازع کون بنا رہا ہے؟ بھارت کی بولی بولنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کا خیال ہے 3 جلسیوں سے ہم مرعوب ہوجائیں گے، جلسے کرنے ہمیں بھی آتے ہیں اور زبان درازی ہم بھی کرسکتے ہیں، اتنی قوت ہے کہ ترکی باترکی آپ کی ہربات کا جواب دے سکتے ہیں، آپ آئیں اپنی بات کریں اورحکومت کا مؤقف نہ سنیں یہ جمہوریت نہیں۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ نے کہا کہ قوم کے سامنے حکومت کا اور اپوزیشن کا دونوں نکتہ نظر آنا چاہیے، ایک سال دم دبا کر بیٹھے رہے، مک مکا کرتے رہے، مک مکا نہ ہوسکا تو آج جمہوریت جاگ اٹھی ہے، کس منہ سے جمہوریت کی بات کررہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئینی اداروں پر حملے کیے جارہے ہیں، پی ڈی ایم کے لوگ پاکستان مخالف بیانیہ اپنا کر کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام پرحملہ کیا گیا، مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، اپوزیشن ارکان سے کہا مشترکہ قرارداد پیش کرتے ہیں، پیپلزپارٹی ارکان نے کہا ن لیگ والے اپنی قرارداد پیش کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف نے قرارداد سے ہٹ کر ہر سیاسی گفتگو کی، ن لیگ والے ہرچیزکو سیاست کی نذر نہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں