اشتہار

لائیو رپورٹنگ سے قبل موبائل فون چوری، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بیونس آئرس : لائیو رپورٹنگ سے قبل رپورٹر کا موبائل فون چھیننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر اکثر صحافت سے وابستہ افراد کی ویڈیو بھی وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں لائیو ویڈیو کے دوران رپورٹر کا فون چھن گیا۔

موبائل فون چھیننے کا واقعہ لاطینی امریکی ملک ارجنٹینا میں لائیو جانے محض چند سیکنڈ قبل پیش آیا، جب رپورٹر لائیو رپورٹ پیش کرنے کی تیاری کررہا تھا۔

- Advertisement -

کیمرے میں محفوظ ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی وی رپورٹر لائیو جانے کے لیے تیار تھے کہ اچانک ایک چور ان کے ہاتھوں سے موبائل فون چھین کر بھاگتا ہے جس کے پیچھے رپورٹر بھی بھاگنے لگتا ہے۔

جائے وقوعہ پر موجود افراد میں سے ایک شخص نے چور کو پہچان لیا اور وہ جاکر رپورٹر کا فون لانے میں کامیاب رہے، جس پر رپورٹر نے پولیس میں شکایت درج نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں