اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان اتنی کمزور ریاست نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر لے۔
ایک بیان میں منیر اکرم نے کہا کہ بعض عرب ممالک نےخارجی و داخلی مجبوریوں پر اسرائیل کو تسلیم کیا مگر پاکستان اتنی کمزور ریاست نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر لے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نےپالیسی اورمفادات کو دیکھنا ہے ہمیں جوہری و عسکری طاقت کو پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کیاجاسکتا۔
منیراکرم کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کےاقدام سےکشمیر پر ان کی حمایت کمزور پڑ سکتی ہے، فلسطینی حق خودارادیت کی حمایت کےاصولی مؤقف سےانحراف نہیں کرسکتے، قیام پاکستان کےبعدسےدنیاکی خود ارادیت کی حمایت بنیادی اصول رہاہے۔