اشتہار

یکم نومبر سے پابندی ختم، عمان نے عوام کے لیے اچھا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: عمان کے محکمہ ماحولیات نے یکم نومبر سے ڈائنامائٹ نامی جزیرہ عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمان کی اتھارٹی برائے ماحولیات نے اعلان کیا کہ یکم نومبر سے عوام کو مشہور جزیرے پر سیر و تفریح کی اجازت ہوگی۔

عمان کی حکومت نے اپریل میں جزیرے کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد مئی کے آغاز سے اکتوبر تک یہاں عوام کے داخلے پر پابندی تھی۔

- Advertisement -

حکومت کی جانب سے داخلے کی پابندی مچھلیوں، سمندری مخلوق اور کچھوؤں کی افزائش کی وجہ سے عائد کی گئی تھی کیونکہ سیاحوں کے آنے کی وجہ سے یہاں پر آلودگی پھیل گئی تھی جس نے آبی مخلوق کو نقصان پہنچایا تھا۔

عمانی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ جزیرہ دارالحکومت سے چالیس کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے، جہاں پر ہر سال لاکھوں ملکی و غیرملکی سیاح تفریح کے لیے جاتے ہیں۔ مقامی لوگ چھٹی کا دن اس جزیرے پر گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ماحولیات کی اتھارٹی نے عوامی داخلے پر پابندی کے بعد جزیرے کی صفائی کی اور سمندر سے ٹنوں کے حساب سے کچرا نکالا۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں جہاں عوام کو جزیرہ کھولنے کی خوش خبری سنائی گئی وہیں سیاحوں سے یہ بھی اپیل کی گئی کہ وہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ معمولی غفلت آبی مخلوق کے لیے تباہ کن ثابت ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں