جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

کشمالہ طارق کی اپنی شادی میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق کی اپنی شادی کی تقریب میں رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سیاست دان اور وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق رواں ماہ کی ابتدا میں چند قریبی عزیزوں کی موجودگی میں تاجر وقاص خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

کشمالہ طارق کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی شادی کی تقریب میں دیگر مہمانوں کے ہمراہ رقص کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو کشمالہ طارق کی شادی کی نہیں بلکہ ڈھولکی کے دوران ڈانس کرنے کی ہے۔

واضح رہے کہ خاتون سیاست دان کی شادی کی مزید تقریبات ہونا ابھی باقی ہیں، 29 اکتوبر کو محفل میلاد، 30 اکتوبر کو قوالی اور 31 اکتوبر کو ولیمے کا انعقاد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کشمالہ طارق کی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل ان کی شادی پاکستانی نژاد کینیڈین تاجر طارق رشید سے ہوئی تھی جو کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن (سی پی اے) کے ممبر ہیں، ان کا ایک بیٹا اذلان خان بھی ہے۔

خیال رہے کہ 48 سالہ ایم پی اے کشمالہ طارق 2002 سے 2013 تک قومی اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں اور سیاسی جماعت مسلم لیگ ق سے وابستہ تھیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں