اشتہار

افغانستان میں پولیس سینٹر پر مسلح‌ افراد کا حملہ، 3 اہلکار ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغانستان میں پولیس سینٹر پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

افغان خبر رساں ایجنسی کے مطابق عسکریت پسندوں نے صوبے خوست میں واقع پولیس سینٹر پر علیٰ الصبح حملہ کیا، مسلح گروہ نے پہلے پولیس سینٹر کی دیوار سے بارود سے بھری کار ٹکرائی جس کے باعث علاقے میں افراتفری مچ گئی، جس کے بعد مسلح افراد پولیس سینٹڑ کے اندر داخل ہوگئے۔

مسلح افراد کے حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 33 سے زائد زخمی ہوئے ہیں تاہم چار دہشت گرد بھی فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

- Advertisement -

مقامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر آمد و رفت سیل کردی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک کسی بھی دہشت گرد گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

افغانستان میں دھماکا، انٹرنیشنل امپائر سمیت 15 افراد ہلاک

خیال رہے کہ 3 اکتوبر کو افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کار بم دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں افغانستان کے انٹرنیشنل امپائر بسم اللہ جان شنواری سمیت 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں