تازہ ترین

ایفل ٹاور کے قریب بم کی اطلاع

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایفل ٹاور کے اطراف کو بم کی اطلاع پر خالی کروا لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع پر ایفل ٹاور اور اسے متصل علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سرچنگ کے دوران بیگ سے مشتبہ مواد ملا ہے جس کی جانچ کی جارہی ہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بیگ سے دھماکا خیز مواد ملا ہے۔

پولیس نے تھریٹ کے بعد آس پاس کے علاقوں میں نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا ہے اور آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Comments

- Advertisement -