جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

امریکا: ناقابل یقین واقعہ، 7 سال بعد پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں پراسرار گمشدگی کا معمہ 7 سال بعد حل ہوگیا، شہری کی باقیات سالوں بعد تالاب میں ڈوبی ہوئی گاڑی سے برآمد ہوئی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والا ایتھن نامی شخص 2013 میں اچانک لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد اس کی گمشدگی ایک معمہ بن گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اوباہیو کے علاقے فرینکن کاؤنٹی میں تالاب سے ایتھن کی لاش برآمد ہوئی۔ ممکنہ طور پر مذکورہ شخص گاڑی سمیت پانی تالاب میں جاگرا ہو یہی وجہ ہے کہ اس کی باقیات کار کے اندر موجود تھیں۔

Vehicle, human remains located seven years after Iowan's disappearance

2013 میں لاپتہ ہونے کے بعد اس کے اہل خانہ اور دیگر رشتے داروں نے مذکورہ شہری کی تلاش کے لیے مہم چلائی اور ایتھن کی اطلاع دینے والوں کو انعامی رقم دینے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

پولیس افسر نے لاپتہ شہری کی لاش برآمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ناقابل یقین واقعہ ہے۔

مذکورہ شخص کی تلاش کے لیے دو ماہرین نے اہم کردار ادا کیا، جیرڈ اور سیم نے اس ضمن میں 45 دن کے ٹرپ کا منصوبہ تیار کیا تاکہ گشمدہ شخص کو تلاش کیا جائے اس دوران انہوں نے خصوصی ٹیکنالوجی کا بھی سہارا لیا۔

جیرڈ اور سیم سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک ہیں جو ایڈونچر سے بھرپور ویڈیوز بناتے ہیں، دونوں اپنی انتھک کوششوں کے بعد بلاآخر ایتھن کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں