اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

لنک روڈ زیادتی کیس : ملزم کے شفقت کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لنک روڈ خاتون زیادتی کیس میں انسداد دہشت گری عدالت نے ملزم کے شفقت کے جسمانی ریمانڈ میں دس روز کی توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے لنک روڈ خاتون زیادتی کیس کی سماعت کی، پولیس نے ملزم شفقت کوسخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ابتک ملزم سے کیاتفتیش ہوئی ہے؟ پولیس نے موقف اختیار کیاکہ ملزم شفقت سے گاڑی کاشیشیہ توڑنے والاڈنڈا برآمد کرلیا ہے ۔ تفتیش ابھی جاری ہے، ملزم سے متاثرہ خاتون کے اے ٹی ایم اور نقدی برآمد کرنا باقی ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کہ ملزم سے ریکوری کے لیے ملزم کا پندرہ دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، جس پر عدالت نے دس روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کی رپورٹ طلب کر لی۔

یاد رہے گذشتہ روز زیادتی کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عابد ملہی کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی تھی، خاتون کو سخت سیکیورٹی میں کیمپ جیل لایا گیا جہاں اس نے ملزم عابد کو شناخت کیا۔

عابد ملہی14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر ہے ، عابد کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 2 نومبر کو پیش کیا جائے گا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں