اشتہار

مغربی ملک دوبارہ صلیبی جنگ شروع کرنا چاہتے ہیں، ترک صدر

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک دوبارہ صلیبی جنگ شروع کرنا چاہتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مغربی ملک دوبارہ صلیبی جنگ شروع کرنا چاہتے ہیں، برائی اور نفرت کے بیچ پھر سے بوئے جارہے ہیں جس سے امن تباہ ہوا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ یورپی رہنماؤں کو یورپ میں نفرت کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فرانسیسی صدر کی پالیسیوں کو روکنا چاہیے اور انہیں سمجھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ترکی اسلاموفوبیا کو قومی سلامتی کا مسئلہ سمجھتا ہے، یورپی یونین کی اولین ذمے داری ہے کہ اسلام کے خلاف منافرت کو روکے، اس معاملے کو اب مزید نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں: اسلام دشمنی یورپ کو لے ڈوبے گی،اردوان

واضح رہے کہ چند روز قبل ترک صدر کا کہنا تھا کہ ’یورپ اسلام اور مسلمان دشمنی کی اس بیماری سے جلد ہی باہر نہ آیا تو پورا یورپ صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، مسلمان مخالف اتحاد یورپین ممالک کو ڈوبا دے گا’۔

رجب طیب اردوان نے اسلام مخالف بیانات پر فرانس کے صدر کو دماغی مریض قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میکرون کو علاج کی ضرورت ہے‘۔

ترک صدر نے اسلام اور مسلمانوں کے دفاع پر فلسطینی تنظیم کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور کہا کہ ترکی دنیا میں وہ واحد جرأت مند ملک ہے جو مسلمانوں اور اسلام کا کھل کر دفاع کررہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ترک صدر نے ترک صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریب سے خطاب کے دوران شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ فرانسیسی مصنوعات نہ خریدیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں