اشتہار

پاکستان بھارت اور امریکا کے غیر منظور شدہ بیان کومسترد کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت اور امریکا کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں غیر ضروری حوالہ مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ستائیس اکتوبر کو نئی دہلی میں دو وزارتی گفتگو کے بعد امریکا اور بھارت نے پاکستان مخالف بیان دیا، پاکستان یکطرفہ مشترکہ بیان میں دعوے کو سختی سےمسترد کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت غیر قانونی طورپر مقبوضہ کشمیر، خطے میں ریاستی دہشت گردی کا اعصابی مرکز ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزجرائم کےمرتکب افراد کیلئے بھارت محفوظ پناہ گاہ ہے،خود کو دہشت گردی کا شکار قرار دینےکی کوشش سے بھارت کشمیر سےتوجہ نہیں ہٹا سکتا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  امریکا اور بھارت کے درمیان اہم معاہدہ، خطے کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے: سینیٹ قائمہ کمیٹی

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کامیابی کوتسلیم کرتی ہے، پاکستان نےسرحدپار دہشت گردی کاسب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے، پاکستان پر الزام تراشی کے ذریعے بھارت انسانی حقوق خلاف ورزیوں اور انسانی بحرانوں سےتوجہ نہیں ہٹا سکتا۔

حفیظ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کیلئے عالمی کوششوں میں تعمیری کردار ادا کرتا رہےگا، ضروری ہے کہ شراکت دار ممالک جنوبی ایشیا میں امن وسلامتی کا معروضی نظریہ اپنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں