تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کمر درد سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے یہ عادات اپنائیں

بڑی عمر کے لوگوں کو کمر  کا درد ہونا ایک عام سی بات ہے مگر آج کل نوجوان بھی اس بیماری میں تیزی سے مبتلا ہورہے ہیں۔

کمر درد کی بڑی وجہ مسلسل بیٹھ کر کام کرنا ہے کیونکہ کئی گھنٹوں تک غلط انداز میں بیٹھنے یا لیٹنے سے پٹھوں میں تناؤ پیدا ہوتا ہے جو درد کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

بڑے بوڑھے کمر درد سے محفوظ رہنے کے لیے بالکل سیدھا بیٹھنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اُن کا ماننا ہے کہ اس انداز سے بیٹھنے سے کمر ، گردن اور کاندھے ایک سیدھ ہوجاتے ہیں اور گردن پر بھی اضافی دباؤ نہیں پڑتا۔

طبی اور تحقیقی ماہرین کمر درد کی وجوہات جاننے کے لیے ماضی میں بھی مختلف مطالعے کرتے رہے ہیں جس میں درد سے بچاؤ اور علاج کا طریقہ تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔

حال ہی میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کوئی بھی شخص غذائیت کی کمی، ذہنی دباؤ اور پرتعیش یا بغیر مشقت والی زندگی سے کمر درد کا شکار ہوسکتا ہے، یہ درد وقت اور عمر کے ساتھ بڑھتا بھی رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:  متحرک رہنا کمر درد سے بچاؤ میں معاون

ماہرین صحت نے کمر درد سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے چند طریقے بیان کیے جن پر عمل کر کے اس بیماری سے نجات حاصل کرنا ممکن ہے۔

اُٹھنے بیٹھنے کا درست انداز

ماہرین کے مطابق کچھ لوگوں کو پیدائشی طور پر سیدھا بیٹھنے یا چلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کے لیے سر، کاندھے اور کمر کو بالکل سیدھا رکھنا آسان نہیں ہوتا جس کے باعث کمر کے اوپر والے حصے میں بھی درد کی شکایت رہتی ہے۔

ماہرین کے مطابق تین ہفتوں کی مسلسل کوشش کر کے اگر اٹھنے اور بیٹھنے کا درست انداز اختیار کرلیا جائے تو یہ عادت بن جاتی ہے جس کے بعد درد خود بہ خود ہی ختم یا پھر کم ہوسکتا ہے۔

کام والی جگہ کا ماحول

ماہرین کا کہنا ہے کہ خواہ دفتر ہو یا گھر آپ چاہے جہاں بھی کام کررہے ہیں وہاں پر ارد گرد کا ماحول آرام دہ ہونا ضروری ہے، اس سے نہ صرف کارکردگی اچھی ہوتی ہے بلکہ سیدھا بیٹھنے میں آسانی ہوتی ہے۔

کسی میز پر چیز رکھ کر اُس کے سامنے بیٹھنے سے کمر سیدھی رہتی ہے جس سے دباؤ کم پڑتا ہے اور درد ختم ہوسکتا ہے۔

کام کے دوران وقفہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ کمر کا درد مسلسل بیٹھنے سے ہوتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ کام کے دوران ہر کچھ دیر بعد وقفہ لیا جائے اور آپ اپنی نشست سے ایک منٹ کے لیے اٹھ جائیں۔

پابندی سے ورزش

ماہرین کا کہنا ہے کہ پابندی سے ایسی ورزش کرنا ضروری ہے جس میں گردن، کاندھے اور کمر پر فوکس رہے، ایسا کرنے سے پٹھوں کو آرام ملتا ہے۔

پانی کا زیادہ استعمال

جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے بھی گردن اور کمر کے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے، جس سے کمر میں درد اٹھ سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ روزانہ کم از کم 3 لیٹر پانی استعمال کریں۔

Comments

- Advertisement -